امریکا (26 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ترکیہ نے امریکا کو ہرا کر اپنی پہلی فتح کا مزا چکھ لیا تاہم اسی کے ساتھ اس کا ورلڈ کپ ختم ہو گیا۔
سوفائی اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کا میچ میزبان امریکا اور ترکیہ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ترکیہ نے اب تک کی نا قابل شکست ٹیم کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کا مزا چکھا۔
امریکا جو پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، میچ کے آغاز میں ہی تیسرے منٹ میں امریکی کھلاڑی سیباسٹین برہالٹر کے کارنر پر آسٹن ٹرسٹی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔
تاہم ترکیہ نے جلد ہی کم بیک کرتے ہوئے 10 ویں منٹ میں آردا گولر کے خوبصورت گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ کے 31 ویں منٹ میں ایرن ایلمالی کی عمدہ موو کو بارش الپر یلماز نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ترکیہ کو 2-1 کی برتری دلا دیی۔
دوسرے ہاف کے 49 ویں منٹ میں سیباسٹین برہالٹر نے گول کر کے مقابلہ پھر دو، دو سے برابر کر دیا۔ امریکا نے مزید دو گول کرنے کا موقع اس وقت گنوایا جب کرسچن پولیسک کی شاٹ گول پوسٹ سے ٹکرا گئی جب کہ برینڈن آرونسن بھی ایک سنہری موقع ضائع کر بیٹھے۔
میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جب 90+8 ویں منٹ میں ترکیہ کے جان اوزون کی شاٹ کو الیکس فری مین نے گول لائن سے روک لیا، تاہم ریباؤنڈ پر کان آیہان نے گیند خالی جال میں پہنچا کر ترکیہ کو 2-3 کی یادگار فتح دلا دی۔
Türkiye round off their #FIFAWorldCup campaign with a win!
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 26, 2026
اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی ترکیہ کا ورلڈ کپ میں بھی سفر تمام ہو گیا، کیونکہ اس نے گروپ میچز میں یہ واحد فتح حاصل کی، اس سے قبل ترکیہ کو پیراگوئے اور آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گروپ ڈی سے امریکا اور آسٹریلیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kyMFrcz

No comments:
Post a Comment