حزب اللہ نے مسلح جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 28 June 2026

حزب اللہ نے مسلح جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

بیروت (28 جون 2026): حزب اللہ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسلح جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

روئٹرز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ہفتے کے روز امریکا کی ثالثی میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے سیکیورٹی فریم ورک معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے سامنے ’’ہتھیار ڈالنے‘‘ کے مترادف قرار دے دیا۔ یہ بیان معاہدے پر دستخط ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے واشنگٹن فریم ورک کو توہین آمیز اور خودمختاری پر سمجھوتہ قرار دے دیا، انھوں نے کہا واشنگٹن فریم ورک نہیں بلکہ اس کی جگہ امریکا ایران معاہدہ نافذ کیا جائے۔

نعیم قاسم نے حزب اللہ کے ہتھیار ڈالنے کو اسرائیلی انخلا سے مشروط کیا، اور اسے سرخ لکیر قرار دیا، حزب اللہ سربراہ نے لبنانی حکومت پر اسرائیلی قبضے کو قانونی حیثیت دینے کا الزام بھی لگا دیا۔ نعیم قاسم نے لبنان میں جنگ بندی میں حکومت کے امریکا سے معاہدے کی بہ جائے ایران کے کردار کی تعریف کی، اور کہا کہ ایران امریکا معاہدے نے لبنان کو مضبوط کارڈ فراہم کر دیا ہے۔


امریکا سے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ


نعیم قاسم نے اپنے بیان میں اس معاہدے کو ’’کالعدم‘‘ قرار دیتے ہوئے لبنانی حکومت پر یک طرفہ رعایتیں دینے اور لبنان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے ان شقوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جن کے تحت اسرائیلی انخلا کو حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے سے مشروط کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ شقیں اسرائیل کی فوجی موجودگی کو جواز فراہم کرتی ہیں اور تمام سرخ لکیریں عبور کرتی ہیں۔

نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ اپنی مسلح مزاحمت جاری رکھے گی، ہم نے انتہائی مشکل حالات میں بھی میدانِ جنگ نہیں چھوڑا تھا اور نہ ہی اب چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقوں سے بے دخل ہونے والے لاکھوں لبنانی، جن میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے، اب تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں۔ معاہدے پر غم و غصہ صرف حزب اللہ تک محدود نہیں رہا بلکہ وسیع شیعہ حلقوں میں بھی پھیل گیا ہے۔ لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری کی جماعت امل موومنٹ نے بھی اس معاہدے کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کے حق میں حالات کو مزید مضبوط کرے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/na4Kygh

No comments:

Post a Comment