فرانس میں شدید گرمی، پیرس میں ہلاک افراد کی تعداد 109 ہو گئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 28 June 2026

فرانس میں شدید گرمی، پیرس میں ہلاک افراد کی تعداد 109 ہو گئی

پیرس (28 جون 2026): فرانس میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث دارالحکومت پیرس میں ہلاک افراد کی تعداد 109 ہو گئی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس میں جاری طویل ہیٹ ویو کے باعث ایک اور بچے کی جان چلی گئی، جس کے بعد ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہو گئی، جب کہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یورپ میں ریکارڈ کی شدید ترین ہیٹ ویو کے جاری رہنے کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ ایمرجنسی شعبے شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

بیلجیم کی کیتھولک یونیورسٹی آف لووین لا نیوو کے پروفیسر ایمریٹس ژاں پاسکال وان ایپرسل کے مطابق، اگر دنیا بھر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂) کے اخراج میں نمایاں کمی نہ کی گئی تو مستقبل میں ہیٹ ویوز مزید شدید اور خطرناک ہو سکتی ہیں۔

فرانس کے سرکاری میڈیا پلیٹ فارم ’فرانسِنفو‘ کے مطابق فرانسیسی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے اتوار 28 جون کو رپورٹ کیا ہے کہ بدھ سے اب تک معمول سے تقریباً 1,000 زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، یہ اموات 24، 25 اور 26 جون کے دوران ہوئیں۔ یہ تعداد گزشتہ مہینوں میں ریکارڈ کی جانے والی اموات کے مقابلے میں زیادہ ہے۔


یورپی ممالک میں گرمی کا قہر، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، نظام زندگی معطل


بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اموات تمام عمر کے گروہوں میں ہوئی ہیں، تاہم ان میں 85 فی صد افراد 65 سال یا اس سے زائد عمر کے تھے۔ یہ اضافہ خاص طور پر ان علاقوں میں دیکھا گیا جو حالیہ دنوں میں ریڈ الرٹ پر تھے۔

اب صرف دو علاقوں ہوت-رائن اور باس-رائن میں ہیٹ ویو کا ریڈ الرٹ برقرار ہے، اور ان دونوں علاقوں میں الرٹ کے خاتمے کا امکان سرکاری موسمیاتی ادارے میٹیو فرانس کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہے۔ مجموعی طور پر 45 اضلاع میں اورنج الرٹ (ہیٹ ویو) نافذ ہے، جب کہ اس صورت حال کے عروج پر جمعرات کے روز 72 اضلاع زیادہ سے زیادہ الرٹ پر تھے۔

پیر کو فرانس کے نصف حصے میں سبز الرٹ متوقع ہے، تاہم آئیل-دی-فرانس، الساس، مشرقی و جنوب مشرقی کے 10 اضلاع اور کورسیکا میں اب بھی اورنج الرٹ جاری رہے گا۔ میٹیو فرانس کے مطابق گرم ہوا بتدریج ملک کے مشرق کی طرف منتقل ہو رہی ہے جب کہ مغرب اور شمال مغرب سے نسبتاً ٹھنڈی ہوا داخل ہو رہی ہے۔

رات کے دوران بعض علاقوں میں شدید طوفان بھی ریکارڈ کیے گئے، جن کے ساتھ تیز ہوائیں، شدید بجلی کڑکنے اور درمیانے سے بڑے اولے گرنے کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔ یہ طوفانی خطرات کم از کم اتوار کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ ہیٹ ویو کم ہو رہی ہے، لیکن اس کے صحت پر اثرات آنے والے کئی دنوں تک برقرار رہیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mcaDtHi

No comments:

Post a Comment