(25 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں راؤنڈ میچز میں گروپ سی سے برازیل اور مراکش نے اپنے میچز جیت کر ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔
میامی میں برازیل اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا، برازیل نے حریف کو کچلتے ہوئے صفر کے مقابلے میں تین گولز سے فتح حاصل کی۔
میچ کی خاص بات برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کی تقریباً تین سال بعد قومی ٹیم میں واپسی تھی، ان کے میدان میں اترنے پر شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔
برازیل کی جانب سے وینیسیئس جونیئر نے دو گول کیے جب کہ میتھیوس کونیا نے ایک گول کیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی برازیل نے نہ صرف ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا بلکہ گروپ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
گروپ سی کا ایک اور میچ مراکش اور ہیٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ جو مراکش نے دو کے مقابلے میں چار گولز سے جیت کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ساتھ ہی اگلے مرحلے میں بھی داخل ہو گئی۔
گروپ سی میں ہیٹی کی ٹیم تین میچز کھیل کر ایک بھی فتح نہ حاصل کر سکی جب کہ اسکاٹ لینڈ نے صرف ایک میچ جیتا۔ یوں ان دونوں ٹیموں کا سفر فیفا ورلڈ کپ میں یہیں تمام ہو گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SxV3u14
No comments:
Post a Comment