فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 24 June 2026

فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا

نیویارک(24 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک طرف کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ہے، تو دوسری طرف انگلینڈ اور گھانا کا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، تاہم میچ کے آخری لمحات میں ریفری کے ایک فیصلے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں کروشیا نے سخت مقابلے کے بعد پاناما کو 0-1 سے ہرا دیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول انتے بودیمیر نے کھیل کے 54 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

دوسری جانب انگلینڈ اور گھانا کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھیل کے دوران انگلینڈ کی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہی۔

تاہم، اس میچ کا اختتام ایک بڑے تنازع پر ہوا، جہاں گھانا کو میچ کے آخری لمحات میں پنالٹی نہ ملنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

England, Ghana close in on World Cup last 32 after draw

میچ کے آخری منٹوں میں انگلش کھلاڑی ایزری کونسا کے چیلنج پر فاؤل کا شبہ ظاہر کیا گیا جس پر گھانا کے کھلاڑیوں نے پنالٹی کا زوردار مطالبہ کیا۔

ریفری نے پنالٹی دینے سے صاف انکار کر دیا اور فیلڈ ریفری کی مدد کے لیے موجود وی اے آر سسٹم نے بھی اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

اس فیصلے پر گھانا کے ہیڈ کوچ کارلو کیروش نے شدید برہمی اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ریفری کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور وی اے آر کی کارکردگی اور افادیت پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HG6RcMq

No comments:

Post a Comment