گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد، 2 کی تلاش جاری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 24 June 2026

گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد، 2 کی تلاش جاری

بھکر(24 جون 2026): بھکر کے علاقے منکیرہ کے قریب ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 معصوم بچے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں اور ان تمام بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔تینوں بچے دوپہر کے وقت گھر سے نکلے تھے۔

تاہم شام تک واپس نہ آنے پر ورثا کو تشویش ہوئی جس پر انہوں نے بچوں کی تلاش شروع کی۔ نہر کے کنارے کپڑے اور دیگر سامان ملنے پر پتا چلا کہ بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے بچوں میں سے ایک 12 سالہ بچے ‘طیب’ کی لاش پانی سے نکال لی ہے، جبکہ باقی 2 بچوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ رات کے اندھیرے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد تاحال سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

کراچی میں ہاکس بے پر نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QiLsVZz

No comments:

Post a Comment