برن (21 جون 2026): ایران اور امریکا کے درمیان متوقع تکنیکی مذاکرات میں شرکت کے لیے ایرانی وفد اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔
ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی بھی شامل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر محمد باقر قالیباف نے شہدائے ایران اور میناب کے اسکول کے بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’شہدا میرے ہر اقدام اور فیصلے کے گواہ ہیں، میں دعا گو ہوں کہ قوم اور شہدا کے سامنے سرخرو رہوں اور اپنے شہید ساتھیوں سے دوبارہ ملاقات کا منتظر ہوں۔‘‘
ایران کے ساتھ مذاکرات: جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
قالیباف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میناب کے بچوں اور دیگر شہدا کی قربانیاں قوم کو اپنی ذمہ داریوں کی یاد دلاتی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس وفد کو ’’ون سکسٹی ایٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات آج متوقع ہیں۔ دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے میں سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر ایرانی وفد کا خیر مقدم کیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BAhM0Qt
No comments:
Post a Comment