استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہوگی، پی پی ذرائع - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 20 June 2026

استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہوگی، پی پی ذرائع

اسلام آباد (20 جون 2026): پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں دیگر جماعتوں کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جی بی میں مستحکم حکومت کے لیے دیگر جماعتوں کی شمولیت چاہتی ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت جی بی میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے گرین سگنل دے چکی ہے، اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے استحکام پاکستان پارٹی سے معاملات طے پانے کے قریب ہیں، اور دونوں میں شراکت اقتدار کے فارمولے پر بات چیت جاری ہے، آئی پی پی نے جی بی اسمبلی کی 2 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے، تاہم پی پی کی جانب سے اس کو ایک وزارت اور دیگر پارلیمانی عہدوں پر منایا جائے گا، استحکام پاکستان پارٹی کی عدم رضامندی پر اسے دو وزارتیں دی جائیں گی۔

تاہم پی پی قیادت ہی آئی پی پی کی جی بی حکومت میں شمولیت کی منظوری دے گی، دونوں جماعتوں جی بی کے قائدین کی ملاقات ہو چکی ہے، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی دو روز میں بلاول بھٹو سے بھی ملاقات متوقع ہے، امجد حسین چیئرمین کو حکومت سازی پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت کی منظوری پر آئی پی پی سے شراکت اقتدار کا فارمولہ طے ہوگا، تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کو جی بی حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سے کامیاب آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہے، دو کامیاب آزاد امیدواروں کی جلد پی پی میں شمولیت کا امکان ہے، جب کہ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں 3 آزاد امیدواروں سے معاملات طے پا گئے تھے، ایک آزاد امیدوار پی پی سے معاملات کر کے آئی پی پی میں شامل ہو گیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی 11 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے، اس کو جی بی اسمبلی میں خواتین کی 4 نشستیں ملیں گی، اور دو ٹیکنو کریٹ نشستیں ملنے کا امکان ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/q7m2Xay

No comments:

Post a Comment