خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں اور پنشن میں وفاق سے زیادہ اضافہ؟ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 19 June 2026

خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش ہو گا، تنخواہوں اور پنشن میں وفاق سے زیادہ اضافہ؟

پشاور (19 جون 2026): خیبر پختونخوا کا اگلے مالی سال کے لیے 21 کھرب 50 ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کا اگلے مالی سال 27-2026 کے لیے 21 کھرب 50 ارب روپے سے زائد مالیت تخمینے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ اس بجٹ میں کیا کچھ ہے، تفصیلی دستاویزات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے 276 ارب 54 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں سے 82 فیصد حصہ جاری اور 18 فیصد نئے منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

تعلیم کے شعبے میں پرائمری اینڈ سیکنڈری تعلیم کے لیے 363 ارب روپے اور ہائیر ایجوکیشن کے لیے 45 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بندوبستی اضلاع میں طلبہ کا داخلہ بڑھانے کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ اسکولوں میں مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے 8.5 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

صوبائی حکومت کا ماحولیاتی منصوبوں سے 50 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف ہے اور کاربن سے حاصل آمدنی کا 40 فیصد حصہ مقامی آبادی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے 12 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جب کہ عالمی بینک کے تعاون سے 50 لاکھ سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مجموعی اخراجات 988 ارب ریکارڈ کیے گئے۔ بجٹ اخراجات میں تنخواہوں کی مد میں 431 ارب روپے جاری کیے گئے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کا تخمینہ کم کر کے 444 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے اگلے مالی سال مین تنخواہوں کےاخراجات میں 13 اور پنشن مد میں 17 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ نئے مالی سال میں صوبائی محاصل سے 150 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

بجٹ میں بندوبستی اضلاع کے جاری اخراجات کا تخمینہ 1545 ارب روپے لگایا گیا ہے، اور ترقیاتی اخراجات 426 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کی کل آمدنی کا تخمینہ 2305 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی ٹیکس کی مد میں 1320 ارب روپے ملنے کی توقع ہے جب کہ صوبائی محاصل میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 99 ارب اور نان ٹیکس وصولیوں کا ہدف 51 ارب مقرر کیا گیا ہے۔

نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 36 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ضم اضلاع کیلیے 321 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TN7Q1m0

No comments:

Post a Comment