ٹورنٹو (18 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کھیلے گئے میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گھانا نے پاناما کو ہرا دیا۔
دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جمعرات کو ایک اور دلچسپ میچ کھیلا گیا، جو گروپ ایل کی ٹیموں گھانا اور پاناما کے درمیان ہوا اور میچ میں صرف ایک ہی گول ہو سکا۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں میچ کا واحد گول گھانا کی جانب سے کھیل کے انجری ٹائم میں کیلب یرینکی نے کیا۔
میچ کے آخری لمحات میں گھانا اور پاناما کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے اور ریفری نے پاناما کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا۔
A late winner for Ghana to secure all three points
#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 18, 2026
دوسری جانب ایک اور میچ میں کولمبیا نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026: کولمبیا کا فاتحانہ آغاز، ازبکستان کو 1-3 سے شکست
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uvoQLT1

No comments:
Post a Comment