معاہدے کے تحت امریکا ایرانی تیل کی تجارت پر پابندیاں نہیں لگائے گا، بلومبرگ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 17 June 2026

معاہدے کے تحت امریکا ایرانی تیل کی تجارت پر پابندیاں نہیں لگائے گا، بلومبرگ

واشنگٹن (17 جون 2026): جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کا تاریخی معاہدہ ہونے جا رہا ہے، سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں باضابطہ دستخط کی تقریب سجے گی، جس کا میزبان پاکستان ہوگا۔

اس دوران بلوم برگ مجوزہ 14 نکاتی مفاہتمی یادداشت کی تفصیلات بھی سامنے لے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایرانی تیل کی تجارت اور اس سے جڑی بینکاری خدمات پر پابندیاں نہیں لگائے گا۔

دونوں ممالک نے حتمی معاہدے تک موجودہ صورت حال برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اور 60 دن میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران ایران اپنا موجودہ جوہری پروگرام برقرار رکھے گا۔


امریکا نے ایران سے معاہدے کی دستاویز اسرائیل کو دکھانے سے انکار کر دیا


واشنگٹن کی جانب سے بھی نئی پابندیاں نہیں لگیں گی، فوج کی موجودگی میں بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا، حتمی معاہدے میں افزودہ جوہری مواد سے متعلق بات ہوگی۔ تہران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ امریکا نے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق پابندیاں اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

حتمی معاہدہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی ایک لازمی قرارداد کے ذریعے منظور کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/m8lICXW

No comments:

Post a Comment