امریکا اسرائیل کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 15 June 2026

امریکا اسرائیل کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز

تہران (15 جون 2026): ایران نے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے امن معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے پاس شکست تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ایرانی عوام، مسلح افواج اور علاقائی اتحادیوں کی حمایت نے امریکا اور اسرائیل کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا۔

بی بی سی کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا اس معاہدے کو ایران کی فتح قرار دے رہا ہے، جب کہ ملک کے اندر سخت گیر حلقوں کی جانب سے اس معاہدے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن کبھی بھی مزاحمتی ستونوں کے کسی حصے کو اکیلے نہیں گھیر سکتا، لبنانی جنگجوؤں کی جدوجہد اور ایران کی مضبوط سفارت کاری لبنان کی خودمختاری کی ضمانت ہے۔ انھوں نے کہا ایرانی سفارتکاری اسرائیلی حکومت کے پاگل پن اور جنگی جنون میں خلل ڈال دے گی۔


تاریخی ڈیل مکمل، امریکا اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی


واضح رہے کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر سب کو عمل درآمد کرنا ہوگا، انھوں نے اپنے بیان میں کہا معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا حتمی معاہدے کے لیے آئندہ 60 روز تک مذاکرات جاری رہیں گے جن میں پابندیوں کے خاتمے، جوہری معاملات، منجمد اثاثوں کی بحالی اور جنگ کے خاتمے جیسے امور زیرِ بحث آئیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے مطالبات متن میں شامل کرانے کے بعد ہی ایم او یو پر اتفاق کیا اور معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں مناسب ردعمل دیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gi1ejU0

No comments:

Post a Comment