ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ویرات کوہلی کا انڈین پریمیئر لیگ 2026ء میں فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کی مسلسل دوسری فتح کے بعد اپنایا گیا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ راشد سلمانی نے ویرات کوہلی کے نئے ’پیسٹل ہیئر کلر‘ ہیئر اسٹائل کی جھلک دکھائی اور لکھا کہ ’کنگ کوہلی، اب پیسٹل رنگ میں۔‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کوہلی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، بھارتی سلیکٹرز نے ان کی جگہ یشسوی جیسوال کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
افغانستان اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچز 13، 17 اور 20 جون کو دھرم شالہ، لکھنؤ اور چنئی میں کھیلے جائیں گے۔
’بین اسٹوکس کے لیے مشکل وقت ہے، وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ کرلیں‘
سابق بھارتی کپتان کوہلی کو یہ انجری احمد آباد میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان آئی پی ایل کے فائنل میچ کے دوران ہوئی تھی تاہم انہوں نے 75 رنز بنا کر ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جتوانے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/proPAtf
No comments:
Post a Comment