خودکشی یا بیدردی سے قتل؟ نوجوان حمزہ کی موت کا مقدمہ درج ، والد کے بہو پر سنگین الزامات - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 10 June 2026

خودکشی یا بیدردی سے قتل؟ نوجوان حمزہ کی موت کا مقدمہ درج ، والد کے بہو پر سنگین الزامات

کراچی : اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں نوجوان حمزہ کے مبینہ قتل کے مقدمے میں والد نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا میری بہو دعا، اس کے سابق شوہر فہد اور دیگر ساتھیوں نے مل کر میرے بیٹے کو قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10میں نوجوان حمزہ کے مبینہ قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقتول کے والد ظہور الدین کی مدعیت میں تھانہ مومن آباد میں قتل کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ منگل کی صبح بیٹی نے فون کر کے بتایا کہ حمزہ بھائی نہیں رہے۔ جب والد گھر پہنچے تو حمزہ کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی، مقتول کا ایک ہاتھ دونوں ٹانگوں کے بیچ سے گزار کر دوسری طرف باندھا گیا تھا، منہ میں کپڑا ڈالا گیا تھا اور منہ پر چوٹوں کے واضح نشانات تھے۔

مدعی مقدمے نے بتایا کہ حمزہ کی بیوی ‘دعا’ کا دعویٰ تھا کہ حمزہ کی بیوی نےبتایا کہ انہوں نےخود کو پھانسی لگالی ہے۔

مقتول کے والد کا الزام ہے کہ 3 دن پہلے ‘فہد’ (بہو کے سابق شوہر) نے حمزہ سے لڑائی کی تھی اور دھمکیاں دی تھیں۔

والد نے بیان دیا کہ "مجھے پورا یقین ہے کہ میری بہو دعا، اس کے سابق شوہر فہد اور دیگر ساتھیوں نے مل کر میرے بیٹے کو بیدردی سے قتل کیا اور اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس تفتیش جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aCc5hWz

No comments:

Post a Comment