بجٹ 27- 2026 : ماہانہ 1 سے 3 لاکھ تک کمانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 10 June 2026

بجٹ 27- 2026 : ماہانہ 1 سے 3 لاکھ تک کمانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : بجٹ 27- 2026 میں ماہانہ ایک سے تین لاکھ والے تنخواہ دار افراد کو ٹیکس میں ریلیف کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، بالخصوص متوسط طبقے کو انکم ٹیکس میں بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ماہانہ ایک، دو اور تین لاکھ روپے تنخواہ لینے والے لاکھوں ملازمین کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کی ابتدائی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں، جس پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ماہانہ 2 سے 3 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ہے، جنہیں اس ریلیف سے براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو 3، 5 اور 10 فیصد ریلیف دینے کے حوالے سے 3 مختلف تجاویز شیئر کر دی ہیں، جن کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی، اس ریلیف کا مقصد مہنگائی کے پپسے ہوئے سفید پوش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CNmpdG

No comments:

Post a Comment