استقبالیہ ریلی میں ہوائی فائرنگ !‌ امیر مقام کے بھتیجے کیخلاف مقدمہ درج - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 6 June 2026

استقبالیہ ریلی میں ہوائی فائرنگ !‌ امیر مقام کے بھتیجے کیخلاف مقدمہ درج

شانگلہ: استقبالیہ ریلی میں ہوائی فائرنگ پر امیر مقام کے بھتیجے طاہرحسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شانگلہ میں پورن گرڈ اسٹیشن کے لیے نئے ٹرانسفارمر لانے کی خوشی میں نکالی گئی استقبالیہ ریلی میں مبینہ ہوائی فائرنگ کرنے پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے بھتیجے طاہر حسین اور ان کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شانگلہ میں پورن گرڈ اسٹیشن کے لیے ٹرانسفارمر پہنچنے کی خوشی میں ایک استقبالیہ ریلی نکالی گئی تھی، جس کی قیادت امیر مقام کے بھتیجے طاہر حسین کر رہے تھے۔

پولیس ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جب یہ ریلی الوچ بازار سے گزر رہی تھی تو طاہر حسین اور ان کے ایک ساتھی نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سرعام ہوائی فائرنگ کی۔

بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ الوچ میں طاہر حسین اور ان کے نامزد ساتھی کے خلاف ہوائی فائرنگ اور دفعات کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IragwYk

No comments:

Post a Comment