دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب گئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 6 June 2026

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب گئے

روہڑی : وار مبارک درگاہ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے، جس میں سے 2 لاشیں نکال کی گئیں اور تیسرے کے تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی میں وار مبارک درگاہ کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

ڈوبنے والے بچوں میں 10 سالہ آفتاب علی سولنگی، 5 سالہ علی حیدر اور 8 سالہ آیتہ سولنگی شامل ہیں۔

گزشتہ روز واقعے کے فوراً بعد مقامی غوطہ خوروں نے تلاش کے دوران 10 سالہ آفتاب علی سولنگی کی لاش دریا سے نکال لی تھی، تاہم رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

آج صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا تو ریسکیو حکام اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں کے بعد مزید ایک بچے ‘علی حیدر’ کی لاش بھی دریائے سندھ سے برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ تیسری بچی ‘آیتہ سولنگی’ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

خیال رہے چند روز قبل ہی انتظامیہ کی جانب سے گرمی کی شدت کے باعث نہروں اور دریائے سندھ میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اس پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jTMK2DH

No comments:

Post a Comment