وفاقی وزیر محمد اورنگزیب 9 جون کو اقتصادی سروے پیش کریں گے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 5 June 2026

وفاقی وزیر محمد اورنگزیب 9 جون کو اقتصادی سروے پیش کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ سے ایک روز قبل یعنی 9 جون کو ملکی ‘اقتصادی سروے’ پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، جس کے تحت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو شام 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی سمری بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ سے ایک روز قبل یعنی 9 جون کو ملکی ‘اقتصادی سروے’ پیش کریں گے۔

اس اہم ترین بجٹ سیشن سے قبل 8 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ‘قومی اقتصادی کونسل’ کا اجلاس متوقع ہے، جس میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سالانہ اقتصادی اہداف اور ترقیاتی ترجیحات پر بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب، وفاقی بجٹ پر حکومت اور اس کی اہم اتحادی جماعت پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی قیادت نے بجٹ تجاویز پر لچک دکھانے پر اپنی ہی پارٹی کی بجٹ کمیٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی قیادت کی جانب سے کمیٹی کو ‘پوائنٹ ٹو پوائنٹ’ بات کرنے اور حکومتی تجاویز کی فوری حمایت نہ کرنے کی سخت ہدایات دی گئی تھیں، تاہم کمیٹی نے مبینہ طور پر بعض حکومتی نکات سے اتفاق کیا۔

اس صورتحال کے بعد اب پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت وفاقی بجٹ پر حکومت سے براہِ راست مذاکرات کرے گی، جس کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے جلد ملاقاتیں متوقع ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hFsTtwl

No comments:

Post a Comment