پشاور (2 جون 2026): پی ڈی ایم اے نے رواں برس بھی خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور بڑے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رواں برس بھی صوبہ خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بالخصوص چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
کے پی میں شدید گرمی کی لہر برقرار اور 4 جون کی شام سے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جب کہ شدید گرمی سے گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے لگے ہیں جس کے باعث گلوف اور فلیش فلڈز کا خطرہ ہے۔
سوات، چترال، دیر، کوہستان اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ جب کہ ندی نالوں اور دریاؤں میں اچانک طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ بھی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی اور بر وقت وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خطرناک علاقوں میں انخلا کی مشقیں اور محفوظ مقامات پر ضروری سامان پہنچانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو پیشگی خبردار کرنے اور کمیونٹی الرٹ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایت کے ساتھ عوام کو دریا کناروں، برساتی نالوں اور تیز بہاؤ والے مقامات کے قریب جانے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا شمار گلوبل وارمنگ سے شدید متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے اور کئی سال سے ملک کے بیشتر بالخصوص بالائی اور شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ بڑی تباہی پھیلا رہی ہے۔
ایشیائی ممالک میں سیلابی آفات، ہلاک افراد کی تعداد 1250 سے تجاوز کر گئی
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lJETi0g
No comments:
Post a Comment