پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس سے قبل سہیل آفریدی اور گنڈاپور میں کن پیغامات کا تبادلہ ہوا؟ اندر کی خبر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 1 June 2026

پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس سے قبل سہیل آفریدی اور گنڈاپور میں کن پیغامات کا تبادلہ ہوا؟ اندر کی خبر

پشاور (یکم جون 2026): پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس سے قبل موجودہ اور سابق وزرائے اعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور میں پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں اور کئی اراکین نے سہیل آفریدی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس اسی گرما گرم ماحول میں ہوا۔ تاہم اجلاس سے قبل موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان موبائل فون پر پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ دونوں کے درمیان کیا روز ونیاز ہوئے، اندر کی خبر سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکھا کہ پارٹی کے اندر اور باہر کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ اجلاس کامیاب نہ ہو، وعدہ کیا گیا ہے کہ میری حکومت کو گرایا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے دوسرا میسج کیا کہ یاد رکھنا چاہیے آئینی عدالت ہو یا کچھ اور، کسی کا باپ بھی حکومت نہیں گرا سکتا۔ چیلنج کرتا ہوں حکومت گرانا تو چھوڑیں صرف ہلا کر بھی دکھائیں تو بھی میں مان جاؤں گا۔

سہیل آفریدی کو جوابی پیغام میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے لکھا کہ ’اِس کا‘ اور ’اُس کا‘ کیوں کہتے ہو، نام کیوں نہیں لیتے۔ سی ایم صاحب مفروضوں والے الزامات اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا اختیار آپ کے پاس نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھپ کر ملاقاتیں آپ کرتے ہیں، اور اشارتاً دھمکیاں دوسروں کو دے رہے ہیں۔ اس طرح کا رویہ اور زبان سوچ کر استعمال کی جائے تو بہتر ہوگا۔

گنڈاپور نے کہا کہ بانی کے ساتھ کون ہے یا نہیں اور کس نے کیا کیا اور کر رہا ہے، یہ عمل سے ثابت ہوتا ہے، ہر فیصلے کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کو ہے۔ ساتھ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا کہ جو ذمہ داریاں اور کمٹمنٹس ہیں، ان پر توجہ دیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/R97rQtF

No comments:

Post a Comment