ابراہیمی معاہدہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ، خواجہ آصف - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 26 May 2026

ابراہیمی معاہدہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ، خواجہ آصف

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کی ابراہیمی معاہدہ  قابلِ قبول نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاہدہ ابراہیمی کے حوالے سے پاکستان سے امریکی محکمہ خارجہ یا کسی بھی دوسرے فورم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں نہ تو کوئی پیش رفت ہو رہی ہے اور نہ ہی ہمیں کسی نے ایسا کرنے کے لیے کہا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ابراہیمی معاہدہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں یاد دہانی کروائی کہ ویسے بھی ہمارے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام ہی شامل نہیں ہے۔

غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ معاہدے کی اب بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جن کا ایک دن کا بھی اعتبار نہیں ان کے ساتھ کیسے بیٹھا جا سکتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے کامیاب ہو رہے ہیں اور ان کے جتنے بھی امن مذاکرات تھے اب وہ رنگ لا رہے ہیں۔

یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ پاکستان سمیت تمام مسلم ملکوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام مسلم ملکوں کیلئے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنا لازمی ہے، سعودی عرب اور قطر کو دستخط میں پہل کرنی چاہیے،ایک یا دو ملکوں کےدستخط نہ کرنے کی وجہ قبول کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیرِبحث ملکوں میں سعودی عرب، قطر، پاکستان ترکیہ، مصر اوراردن شامل ہیں، یو اے ای اور بحرین پہلے ہی ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرچکے ، ایران جنگ بندی معاہدہ کرے تو اسے ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/USle4N5

No comments:

Post a Comment