بھارت میں نماز عید اور قربانی پر پابندی عائد - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 26 May 2026

بھارت میں نماز عید اور قربانی پر پابندی عائد

دہلی (26 مئی 2026): ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے ایک اور مسلم دشمن اقدام کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ پر نماز عید اور قربانی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف مظالم کی انتہا ہو چکی ہے اور مودی سرکار مسلم دشمنی میں اتنی اندھی ہو چکی ہے کہ ان کے مذہبی شعائر پر پابندی عائد کر رہی ہے۔

مودی کے زیر اثر بھارتی ریاستوں میں مذہبی تہوار بھی ہندو توا انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی کی نذر ہو گئے ہیں، اور عیدالاضحیٰ سے قبل ہی نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ملک کے دعووں پر سوال اٹھا دیا ہے۔

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مودی حکومت نے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی اور نماز عید پڑھنے والوں کو دھمکی دی ہے جب کہ اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے عیدالاضحیٰ سے قبل سڑکوں پر مذہبی سرگرمیاں بند رکھنے کی تنبیہ جاری کی ہے۔

کولکتہ ہائی کورٹ نے مسلمانوں کیخلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کی قربانی نہ ہی عیدالاضحیٰ کا حصہ ہے اور نہ اسلام میں مذہبی حکم ہے۔

دوسری جانب مغربی بنگال میں بی جے پی سرکار کیجانب سے قربانی کے جانوروں پر پابندی کے بعد خود ہندو تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند سوچ نے اقلیتوں کیخلاف نفرت کو ریاستی سطح پر فروغ دے کر ملک کو اندرونی انتشار کا شکار کر دیا ہے۔ مودی حکومت کے اقلیتوں پر بہیمانہ مظالم اور اور بے جا پابندیاں بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر بد نما داغ بن چکی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EzgYQol

No comments:

Post a Comment