نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 29 May 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن (29 مئی 2026): نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچنے پر پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق یہ ملاقات اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ واشنگٹن میں امریکی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی علاقائی امن واستحکام کیلیے سفارت کاری اور مذاکراتی کوششوں کے ساتھ اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات کی جائے گی۔

اس سے قبل اسحاق ڈار نے نیویارک میں یو این سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ نائب وزیراعظم کی وہاں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے اہم ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال، چین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3OWcGl4

No comments:

Post a Comment