اسلام آباد (28 مئی 2026): یوم تکبیر پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد پیش کرتےہوئے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان پُر امن اور خود مختار ایٹمی ریاست کے طور پر اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ یوم تکبیر پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وطن کیلیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
صدر زرداری نے مزید کہا کہ بھارت کی ایٹمی بلیک میلنگ کے جواب میں ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کیا۔ غیر معمولی صلاحیتوں اور حب الوطنی کے جذبے نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن دن ہے، ایٹمی پروگرام کے معماروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا دھمکیوں کے باوجود نواز شریف نے کوئی دباؤ قبول نہیں کیا تھا، ایٹمی قوت نہ بنتے تو دشمن ہر حد پار کر سکتا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QkZqTrG
No comments:
Post a Comment