تہران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 23 May 2026

تہران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

تہران : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کیلئے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران امریکا تنازعے کے حل کے لئے پاکستان کی اعلیٰ سطحی سیاسی و عسکری قیادت کی کی ثالثی کوششیں جاری ہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘ارنا’ نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عباس عراقچی سے رات گئے طویل ملاقات ہوئی ، جس میں تازہ ترین سفارتی کوششوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کیلئے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

فیلڈ مارشل گزشتہ روز تہران پہنچے تھے، آئی ایس پی آر نے بتایا ایران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی جو گزشتہ کئی روز سے تہران میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں ایران امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے تیار کردہ مسودوں اور نئی تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی مزید ملاقاتوں کے لیے آج بھی تہران میں ہی قیام کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QwNsSJk

No comments:

Post a Comment