گھر سے خاتون اور تین بچوں کی ذبح شدہ لاشیں برآمد - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 16 May 2026

گھر سے خاتون اور تین بچوں کی ذبح شدہ لاشیں برآمد

میلسی(16 مئی 2026): میلسی کے نواحی علاقے میں ایک ہی گھر سے خاتون اور ان کے تین کمسن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میلسی نواحی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے خاتون اور ان کے تین کمسن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو تیز دھار آلے کی مدد سے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین میں گھر کی سربراہ خاتون کے علاوہ ان کا 12 سالہ بیٹا احسن، ساڑھے 5 سالہ بیٹا دلشاد اور 3 سالہ بیٹا اسد شامل ہیں۔ اس ہولناک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ خاتون کا شوہر سعودی عرب میں مزدوری کرتا تھا جو کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان واپس آیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری سائنسی اور مادی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی قتل کے اصل حقائق اور ملزمان کو سامنے لایا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n6b4RGd

No comments:

Post a Comment