انمول عرف پنکی کے پیچھے کون ہے؟ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 15 May 2026

انمول عرف پنکی کے پیچھے کون ہے؟

کراچی (15 مئی 2026): ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی پر 15 مقدمات درج ہیں لیکن 15 سال تک اسے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی پر اب تک 15 مقدمات درج ہیں جن میں سے 10 مقدمات پہلے ہی درج تھے، دو مقدمات گارڈن تھانے میں، ایک 302 کی ایف آئی آر بغدادی تھانے میں، ایک ایف آئی آر اے این ایف کلفٹن جب کہ ایک ایف آئی آر لاہور میں 2022 میں درج ہے۔

لیکن اتنے مقدمات کے باوجود پنکی کی گرفتاری کیوں نہ ہوئی، اس حوالے سے متضاد باتیں اور متضاد چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کیس کو جس اینگل سے بھی دیکھیں، اس میں پولیس کی غفلت ہی نہیں بلکہ ملی بھگت نظر آتی ہے۔

پنکی کو کون بچاتا رہا؟ کون تھا جو اس کو گرفتار نہیں ہونے دیتا تھا؟ چاہے 2018 میں کراچی میں سی ٹی ڈی اہلکار نے حراست میں لے کر چھوڑ دیا ہو۔ یا پھر 2019 میں اے این ایف کلفٹن نے اس کا مقدمہ درج کیا ہو۔

سوال یہ ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کیوں اس کو سات سال تک گرفتار کیوں نہیں کیا؟ کون تھا این ایف کا اہلکار جس کا پنکی نے ابھی انکشاف کیا؟ کون تھے وہ تھانے والے جو اس کے خلاف مقدمات تو درج کرتے تھے، لیکن گرفتار نہیں کرتے تھے؟

انمول عرف پنکی کا 15 سالہ دور دیکھیں تو وہ خود کو نہ صرف ایک بہت بڑی ڈرگ کوئین سمجھتی تھی بلکہ وہ خود کو ڈان کہلوانا پسند کرتی ہے۔

ماڈلنگ میں ناکامی کے بعد اس نے جب پھر یہ قدم اٹھایا تو سب سے پہلے اس کا ساتھ دینے والا اس کا پہلا شوہر تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں ہے۔ اس کے بعد لاہور میں جس شخص نے پنکی کو حراست میں لیا، اس نے مبینہ طور پر زبردستی اس سے شادی کی، کروڑوں روپے ہتھیائے اور گرفتار ہونے سے وہی شخص مبینہ طور پر بچاتا رہا۔

عام لوگوں کے ذہنوں میں یہ تاثر ہے کہ پنکی بہت با اثر ہے، سب اس سے ڈرتے ہیں، اسی لیے بچ جاتی ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی سے نہیں ڈرتے۔

لیکن سوال پھر یہی اٹھتا ہے کہ آخر اتنے مقدمات کے باوجود پنکی کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا تھا؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ پنکی کو گرفتار نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے پیسہ۔ اس کیس میں اربوں روپے استعمال ہوئے ہیں۔

تاہم اب ہمارے مصدقہ ذرائع کہتے ہیں کہ این ایف اے کلفٹن کی پنکی کے خلاف درج ایف آئی آر، جس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ سیکشن درج ہے وہ بھی اس کیس میں گرفتاری کی استدعا کرے گی اور ملزمہ سے علیحدہ انویسٹی گیشن کرے گی۔ اس کے علاوہ لاہور کی پولیس پارٹی بھی کراچی آنے کے لیے تیار ہی۔

دوسری جانب اس کیس میں عوام کا ایک ہی موقف ہے کہ انہیں اس میں انصاف کی توقع نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے یا مہینے بعد پنکی باہر نظر آ جائے گی۔

 



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n4o6eY1

No comments:

Post a Comment