ایرانی سفارت خانے کا امریکی دھمکیوں پر منفرد جواب، سانپ کی ویڈیو جاری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 23 May 2026

ایرانی سفارت خانے کا امریکی دھمکیوں پر منفرد جواب، سانپ کی ویڈیو جاری

اکرا(23 مئی 2026): افریقی ملک گھانا میں قائم ایرانی سفارت خانے نے امریکی دھمکیوں کا ایک انتہائی معنی خیز اور انوکھا جواب دیا ہے۔

سفارت خانے نے ایران کو کمزور سمجھنے والے مخالفین کو خبردار کرنے کے لیے ملک میں پائے جانے والے ایک نایاب اور خطرناک سانپ کی ویڈیو جاری کی ہے، جسے ایران کی دفاعی حکمتِ عملی کی علامتی تشریح قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں ‘اسپائیڈر ٹیل وائپر’ (مکڑی نما دم والے افعی) نامی نایاب سانپ کے شکار کی منفرد حکمت عملی دکھائی گئی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی مکڑی سے پرندوں کو جال میں پھنسانے کی ایک بہترین مثال ہے۔

حکام کے مطابق اس نایاب ایرانی سانپ کی دم کی ساخت بالکل ایک مکڑی جیسی ہوتی ہے۔ یہ سانپ چٹانوں میں خود کو چھپا کر اپنی دم کو اس طرح ہلاتا ہے جیسے کوئی مکڑی حرکت کر رہی ہو۔

پرندے اس جعلی مکڑی کو اپنا شکار سمجھ کر کھانے کے لیے قریب آتے ہیں، لیکن جیسے ہی وہ اس پر جھپٹتے ہیں، خود کا نوالہ بن جاتے ہیں۔

سیاسی و دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارت خانے کی جانب سے اس ویڈیو کا شیئر کیا جانا دراصل امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک کھلا پیغام ہے کہ ایران بظاہر پرسکون دکھائی دے سکتا ہے، لیکن اس کی دفاعی اور جنگی حکمت عملی مخالفین کو اپنے ہی جال میں پھنسانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Cfy2eqZ

No comments:

Post a Comment