ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 11 May 2026

ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی

تہران: ایران میں سی آئی اے اور موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی آئی اے اور موسادکیلئے جاسوسی کے جرم میں گرفتار ملزم عرفان شکورزادہ کو الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی ایجنٹ عرفان شکورزادہ پر سفارتی اور حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔ ملزم امریکی اوراسرائیلی انٹیلی جنس کیلئے کام کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق عرفان شکورزادہ سیٹلائٹ شعبے سے وابستہ سائنسی ادارے میں امور انجام دیتا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کیلیے جاسوسی کرنے کے جرم میں دو افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

ایران میں موساد کے 4 ایجنٹ گرفتار

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یعقوب کریم پور اور ناصر بکر زادہ کی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا تھا، ایرانی سپریم کورٹ نے ان کی سزا برقرار رکھی تھی جس کے بعد قانونی مراحل مکمل کرتے ہوئے انہیں پھانسی دی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6HM2DKV

No comments:

Post a Comment