چنئی(10 مئی 2026): بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق اسٹار وجے تھلاپتی نے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی پروقار تقریب چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں مداحوں اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جہاں وجے تھلاپتی نے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔
#WATCH | Chennai: Tamilaga Vettri Kazhagam (TVK) Chief C Joseph Vijay takes oath as the Chief Minister of Tamil Nadu. pic.twitter.com/8yGuYEAkfj
— ANI (@ANI) May 10, 2026
جوزف وجے کی نئی سیاسی جماعت ‘تاملگا ویٹری کڑگم’ نے ریاستی انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 234 میں سے 108 نشستیں حاصل کیں۔ اگرچہ حکومت بنانے کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں، تاہم کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم اور انڈین یونین مسلم لیگ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وجے کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق جوزف وجے نے گزشتہ روز گورنر راجند وشواناتھ سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں حکومت سازی کی دعوت دی گئی۔ گورنر نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔
وجے کی یہ کامیابی اس لیے بھی تاریخی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی جماعت محض فروری 2024 میں قائم کی تھی۔ اپنے پہلے ہی الیکشن میں روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دے کر انہوں نے ریاست کے سیاسی نقشے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
یاد رہے کہ وجے تھلاپتی نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تھا اور فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ اپنی مہم کے دوران بے روزگاری، بدعنوانی اور سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے رہے ہیں جبکہ 2019 میں متنازع شہریت ترمیمی قانون پر تنقید کے باعث بھی سرخیوں میں رہے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Y6hFvIg
No comments:
Post a Comment