واشنگٹن(9 مئی 2026): امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے پہلی بار نامعلوم اڑنے والی اشیاء یا یو ایف اوز سے متعلق 161 خفیہ فائلیں پبلک کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری دستاویزات میں 20 سے زائد ویڈیوز اور متعدد رپورٹس شامل ہیں، جنہیں ناسا، ایف بی آئی اور امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
جاری کردہ رپورٹس میں انتہائی حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔ پینٹاگون کی دستاویزات کے مطابق اپالو 17 مشن کی تصاویر میں تین ایسی چیزیں دیکھی گئیں جو یو ایف او سے مشابہت رکھتی تھیں۔ اس کے علاوہ جاپان، شام اور شمالی امریکا کے آسمانوں پر بھی نامعلوم آبجیکٹس دیکھے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
دستاویزات میں تاریخی مشاہدات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 1994 میں ایک پائلٹ نے تاجکستان کی فضائی حدود میں ایک غیر معمولی روشن شے دیکھی تھی۔
اسی طرح اپالو 11 مشن کے عملے کی رپورٹس میں بھی چاند کے قریب غیر معمولی روشنیوں کے مشاہدات کا تذکرہ موجود ہے۔ ان فائلوں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد خلائی مخلوق اور نامعلوم اڑنے والی اشیاء سے متعلق بحث میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RE1nxwb
No comments:
Post a Comment