امریکا کے 3 بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرگئے، ان جہازوں پر ایران نے حملہ کیا، ٹرمپ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 8 May 2026

امریکا کے 3 بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرگئے، ان جہازوں پر ایران نے حملہ کیا، ٹرمپ

واشنگٹن(8 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ معمولی جھڑپ کے باوجود فی الحال جنگ بندی برقرار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ معمولی جھڑپ کے باوجود فی الحال جنگ بندی برقرار ہے، تاہم انہوں نے تہران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر جلد معاہدے پر دستخط نہ کیے گئے تو اسے انتہائی سخت جواب اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ نے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی بحریہ کے تین بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر امریکی بیڑے میں شامل ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ اس دوران ایران کی جانب سے میزائلوں، ڈرونز اور کشتیوں کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی، جسے امریکی بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے تمام میزائل فضا میں تباہ کر دیے اور جوابی کارروائی میں متعدد ایرانی کشتیاں سمندر برد کر دیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں امریکی بحری جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے ایرانی کارروائی کو ‘معمولی مذاق’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو دنیا ایران سے اٹھنے والا ایک بہت بڑا دھماکہ دیکھتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس کے لیے بہتر ہے کہ وہ جلد از جلد معاہدے پر دستخط کرے، ورنہ اسے شدید تکلیف سہنی پڑے گی۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران معاہدہ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے بہت کچھ کرنے کو تیار ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xA3dMOb

No comments:

Post a Comment