اقوام متحدہ میں پاکستانیوں کے لیے کیریئر بنانے کے شاندار مواقع - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 7 May 2026

اقوام متحدہ میں پاکستانیوں کے لیے کیریئر بنانے کے شاندار مواقع

اسلام آباد (7 مئی 2026): اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (UNHCR) میں تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے لیے شاندار ملازمت اور کیریئر بنانے کے مواقع ہیں۔

یو این ایچ سی آر (UNHCR) اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے، جو پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے لیے اس ادارے میں اپنا شاندار کیریئر بنانے کے مواقع ہیں۔

اس میں قانونی تحفظ، ہنگامی تیاری، کمیونٹی خدمات، عوامی صحت اور روزگار کے شعبوں میں پروٹیکشن آفیسر، فیلڈ سیکیورٹی آفیسر اور سپلائی چین اسپیشلسٹ کے عہدے موجود ہیں، جن پر پاکستانی اپلائی کر سکتے ہیں۔

ملازمت کے لیے شرائط:

عالمی سطح پر نقل و حرکت

 یونیسکو سے منظور شدہ ڈگری

 متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ

انگریزی میں مہارت اور دیگر اقوام متحدہ کی زبان کا علم

اپلائی کرنے کا طریقہ:

موجودہ عالمی خالی آسامیوں کو براؤزر کریں اور آفیشل کیریئر پیج unhcr.org/carreers-unher پر درخواست دیں۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں۔

واضح رہے کہ یو این ایچ سی آر پناہ گزینوں، بے گھر افراد اور تارکین وطن لوگوں کا تحفظ، ان کے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور محفوظ آبادکاری کے لیے طویل مدتی حل کے لیے کام کرتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6teM4SP

No comments:

Post a Comment