کراچی: آبنائے ہرمز کی بندش اور آئل ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ خام تیل 1.30 فیصد کمی سے 112.94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل 2.18 فیصد کمی سے 104.08 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی منڈیوں میں crude Oil کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس تیل 3.59 ڈالر مہنگا ہو کر 105.53 ڈالر فی بیرل ہو گیا تھا جب کہ برینٹ خام تیل 5.88 ڈالر مہنگا ہو کر 114.05 ڈالر فی بیرل ہو گیا تھا۔
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کا ریٹ
عالمی بینچ مارک ابوظبی مربان کروڈ 2.74 ڈالر مہنگا ہو کر 106.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jVhCQMm
No comments:
Post a Comment