بانی پی ٹی آئی کا "ایکس” اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 4 May 2026

بانی پی ٹی آئی کا "ایکس” اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کردیا گیا اور بانی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام سے بھی وضاحت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی‌، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عمران خان  کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ چونکہ پاکستان تحریکِ انصاف بھی اس معاملے میں ایک فریق ہے، اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف جاننا ضروری ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ  عمران خان کا ذاتی ‘ایکس’ اکاؤنٹ ہے، جس پر عدالت نے بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

دورانِ سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا جیل حکام نے ابھی تک بانی سے میرا وکالت نامہ دستخط کروا کر نہیں دیا، جس کی وجہ سے قانونی پیروی میں مشکلات آ رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس کیس کو کسی بھی صورت بغیر پیروی کے نہیں چھوڑنا چاہتے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ عدالت نے نوٹ کیا کہ تمام فریقین کے پیرا وائز کمنٹس پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔

عدالت نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام سے بھی وضاحت مانگ لی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cwg7Cqd

No comments:

Post a Comment