پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 28 April 2026

پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

کراچی (28 اپریل 2026): الیکٹرونکس ڈیلرز کے مطابق ایف بی آر نے پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔

صدر الیکٹرونکس ڈیلرز محمد رضوان عرفان نے بتایا کہ 21 اپریل کو ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو ایشن میں اضافہ کر دیا تھا۔

انھوں نے کہا ایف بی آر نے اب پرانے موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو بڑھا کر قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے روزگار کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔

پاکستان میں ایرانی ریال کی قیمت میں بڑا اضافہ، ایک کروڑ ریال کتنے روپے کے ہوگئے؟

رضوان عرفان نے کہا کہ پرانے موبائل فون کی قیمتوں میں اضافہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے، حکومت موبائل فونز کی امپورٹ ویلیو بڑھانے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔

صدر الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HeTwXQ6

No comments:

Post a Comment