پاکستان کرکٹ بورڈ کے دورہ بنگلا دیش کے حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا پہلا میچ 8 مئی سے ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق نجم الحسین شنٹو ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے جبکہ مہدی حسن میراز کو سیریز کے پہلے میچ کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں دو نئے کھلاڑیوں، تنزید حسن اور امت حسن کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ تنزید حسن اس سے قبل محدود اوورز کی کرکٹ میں بنگلا دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے 34 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1900 سے زائد رنز اسکور کر رکھے ہیں۔اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی جگہ بنانے کے لیے پرامید ہیں۔
Bangladesh Test Squad for the Pakistan Series
Najmul Hossain Shanto (Captain), Mahmudul Hasan Joy, Mehidy Hasan Miraz (Vice Captain), Shadman Islam, Mominul Haque Showrab, Mushfiqur Rahim, Litton Kumer Das, Taijul Islam, Nayeem Hasan, Ebadot Hossain Chowdhury, Shoriful Islam,… pic.twitter.com/OP3HwLpEWH
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) April 26, 2026
24 سالہ مڈل آرڈر بلے باز امت حسن کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر پہلی بار قومی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 49 ہے۔
فاسٹ بولر تسکین احمد اور شریف الاسلام کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ اسپنر نعیم حسن بھی دوبارہ ریڈ بال کرکٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش اس وقت آٹھویں نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
بنگلہ دیش کا 15 رکنی اسکواڈ:
نجم الحسین شنٹو (کپتان)، محمود الحسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفیق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن میراز (نائب کپتان)، تاج الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، شریف الاسلام، تسکین احمد، ناہید رانا، تنزید حسن اور امت حسن۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2rmqdei
Bangladesh Test Squad for the Pakistan Series
No comments:
Post a Comment