اسلام آباد (26 اپریل 2026): نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی موبائل ایپ پاک آئی ڈی اگر آپ استعمال کرتے ہیں تو پہلے یہ جان لیں۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات جاری کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے اور نادرا نے عوام کی سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعہ شہری گھر بیٹھے اپنی شناختی دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں تاہم جو لوگ اس آئی ڈی کا استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے نادرا کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی سِم ایکٹو ہو تاکہ او ٹی پی کوڈ آپ کو بر وقت موصول ہو اور آپ کا انٹرنیٹ کنکشن بھی مستحکم ہو۔
اس کے علاوہ تصویر اور بائیومیٹرک کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ یہ مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو سکے۔

from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rRjMceK
No comments:
Post a Comment