لبنان: اسرائیلی حملے میں شہید خاتون صحافی امل خلیل آہوں سسکیوں میں سپرد خاک - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 24 April 2026

لبنان: اسرائیلی حملے میں شہید خاتون صحافی امل خلیل آہوں سسکیوں میں سپرد خاک

بیروت: جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید صحافی کو آہو اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہید خاتون صحافی کی نماز جنازہ بیساریہ میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امل نے زخمی ہونے کے بعد والدین اور لبنانی فوج کو فون کیا تھا۔

امل خلیل ساتھیوں کے ساتھ زخمی حالت میں 7 گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہیں، مدد کے لیے آنے والے ریسکیو اداروں کو بھی اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسرائیلی فوج کے لبنانی صحافیوں پر حملے حقیقت چھپانے کی کوشش ہے، لبنانی صدر

لبنانی وزیرِ اعظم نواف سلام نے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی امل خلیل پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے۔ صحافیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد حقائق پر پردہ ڈالنا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CQxe3UL

No comments:

Post a Comment