کلفٹن میں معمولی جھگڑے پر گولیاں چل گئیں، پولیس افسر کے بیٹے نے ایف بی آر انسپکٹر کو زخمی کر دیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 23 April 2026

کلفٹن میں معمولی جھگڑے پر گولیاں چل گئیں، پولیس افسر کے بیٹے نے ایف بی آر انسپکٹر کو زخمی کر دیا

کراچی (23 اپریل 2026): شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں رات گئے معمولی جھگڑے میں گولیاں چل گئیں، سندھ پولیس کے ایس پی کے بیٹے نے ایف بی آر انسپکٹر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کلفٹن کے علاقے بلاک 9 میں دو گاڑیوں کے سائیڈ مرر ٹکرانے پر جھگڑا شروع ہوا تو سفید ڈالے میں سوار با اثر شخص نے دوسرے شخص پر 3 گولیاں چلا دیں، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

زخمی ہونے والے شخص کو فوری کی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والا شخص بھی مبینہ طور پر سرکاری افسر ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سندھ پولیس کے ایس پی کے بیٹے آغا شہیر پٹھان نے کی، جب کہ زخمی ہونے والا ایف بی آر کا انسپکٹر نکلا۔ یہ واقعہ رات ڈیڑھ سے دو بجے کے درمیان کلفٹن بلاک 9 میں پیش آیا تھا۔ دونوں گاڑیوں کے سائیڈ مرر ٹکرانے پر جھگڑا ہوا۔

کراچی: بھائی نے بھائی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کا بیٹا SPD 970 نمبر کی سفید گاڑی چلا رہا تھا، فائرنگ کے بعد آغا شہیر پٹھان موقع سے فرار ہو گیا ہے، ایف بی آر انسپکٹر کو تین گولیاں لگی ہیں، زخمی کو نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کلفٹن تھانے میں زخمی شاہ میر کے بھائی شاہ زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ شاہ زیب کے مطابق ’’میرا بھائی ایف بی آر میں انسپکٹر ہے، میں اور میرا بھائی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے میں گاڑی چلا رہا تھا، شاہ میر میرے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، بلاک 9 کلفٹن میں ایک گاڑی جس پر SPD970 نمبر تحریر تھا، گاڑی موڑتے ہوئے ہماری اس سے ٹچنگ ہو گئی۔‘‘

شاہ زیب کے مطابق اس گاڑی میں موجود اشخاص نے مشتعل ہو کر ہمیں جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی، شاہ زیب نے بتایا ’’میرے بھائی شاہ میر کو ایک گولی ٹانگ، ایک کولھے اور ایک دائیں ٹانگ کے اوپر پیٹ میں لگی۔ ان لوگوں نے مجھے اور میرے بھائی کو بٹ بھی مارے، جس سے میں بھی شدید زخمی ہوا۔ میں اپنے زخمی بھائی کو لے کر اسپتال آیا جو زیر علاج ہے۔‘‘

شاہ زیب کے مطابق فائرنگ کرنے والے کا نام آغا شہیر اور اس کا گن مین ہے، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Kiw1f9v

No comments:

Post a Comment