وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 22 April 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع پر صدر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں، جنہوں نے پاکستان کی درخواست کو خوش اسلوبی سے قبول کرتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع کی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکوف کو بھی ٹیگ کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ جنگ بندی میں توسیع اس لیے کی گئی ہے تاکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھنے کا راستہ مل سکے اور تنازعات کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پورے اعتماد کے ساتھ خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے اور مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک "جامع امن ڈیل” کو حتمی شکل دینے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں ایرانی صدر، سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا، جو اس معاملے میں پاکستان کی متوازن اور فعال سفارتکاری کا عکاس ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qA7R0XN

No comments:

Post a Comment