کراچی: پاکستان میں فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے معروف اداکار شان شاہد کو بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان سے بہترین و بڑا فنکار قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جو اپنی کامیاب فلموں احساس، کمانڈو، کھلونا، گھر کب آؤ گے، انتہا اور چیف صاحب سمیت دیگر پروجیکٹس کے لیے جانی جاتی ہیں، ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔
میرا کا کہنا تھا کہ شان شاہد پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں بلکہ وہ ایس آر کے سے بھی بڑے اداکار ہیں، وہ ایک بہترین اداکار، شاندار ہدایت کار اور باصلاحیت لکھاری ہیں۔
فضا علی کی لندن سے شوہر کے ہمراہ نئی ویڈیو سامنے آگئی
انہوں نے انکشاف کیا کہ شان شاہد بات کو نہایت آسانی سے سمجھاتے ہیں، ایک بہترین استاد ہیں اور اداکاروں کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں، ان کی توجہ اور فوکس بے مثال ہے، اگر مجھے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں یقینی طور پر شان کو ایس آر کے پر ترجیح دوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بھارتی فنکاروں کے بارے میں بحث میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ اپنی انڈسٹری پر فخر کرنے کی ضرورت ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HIKQG16
No comments:
Post a Comment