معروف افغان کرکٹر آئی سی یو میں داخل، حالت تشویشناک - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 18 April 2026

معروف افغان کرکٹر آئی سی یو میں داخل، حالت تشویشناک

کابل: سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کو ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 38 سالہ سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سابق کرکٹر کے اہلِ خانہ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے اپڈیٹس شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ شاپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے میچز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلادیش کیساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز، 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

انہوں نے فرنچائز کرکٹ میں بھی مختصر مگر مؤثر کردار ادا کیا۔ 2025ء میں افغان کرکٹر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ksEINyz

No comments:

Post a Comment