امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے خلاف قرارداد صرف ایک ووٹ سے ناکام - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 17 April 2026

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے خلاف قرارداد صرف ایک ووٹ سے ناکام

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قرارداد صرف ایک ووٹ سے ناکام ہوگئی،ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کا مقصد صدرٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام ہو گئی۔

حکمران جماعت ری پبلکن کے اراکین نے صدر کے حق میں بھرپور دفاع کرتے ہوئے قرارداد کو مسترد کر دیا۔

ایوان میں پیش کی گئی اس قرارداد پر 213 حق میں اور 214 مخالفت میں ووٹ آئے ، جس کے بعد قرارداد محض ایک ووٹ کے فرق سے مسترد کر دی گئی۔

اس قرارداد کا بنیادی مقصد صدر ٹرمپ کے ان اختیارات کو لگام دینا تھا جن کے تحت وہ کانگریس کی پیشگی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

قرارداد کی ناکامی کے بعد اب صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف اپنی حالیہ فوجی مہم اور حکمتِ عملی جاری رکھنے کے لیے ایوان کی قانونی و سیاسی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی امریکی سینیٹ نے بھی ایسی ہی ایک قرارداد کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد اب دونوں اہم ایوانوں سے صدر ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oW9ve0G

No comments:

Post a Comment