اسلام آباد(12 اپریل 2026): عالمی سطح پر پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں اور مضبوط قیادت کے اقدامات نے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں نے ملک کے مثبت تشخص کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر موجودہ قیادت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آج ایک "امن کے فاتح” کے طور پر ابھرا ہے، جس سے عالمی سطح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان کی سفارتی طاقت کو اب عالمی ایوانوں میں تسلیم کیا جا رہا ہے، جو کہ ملک کی ذمہ دارانہ اور امن پسند پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے اپنے بیانات میں کہا کہ عسکری قیادت کی مؤثر حکمتِ عملی اور بہترین دفاعی پوزیشن کی بدولت مخالفین کو بھی حقائق تسلیم کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی یہ سفارتی کامیابی ملکی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جو ہماری قومی غیرت اور وقار کی عکاسی کرتی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور جرات مندانہ فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہچان اب دنیا میں امن اور استحکام کے فروغ سے جڑ چکی ہے۔ ان کامیابیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور اہم ملک کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nY2tKyv
No comments:
Post a Comment