ریاض: سعودی عرب میں ریلوے سار نے مال برداری کے شعبے میں پانچ نئے لاجسٹک راستے شروع کردیے ہیں، یہ راستے مختلف اقسام کا سامان منتقل کرنے اور قومی سپلائی چینز کو فعال کرنے میں کردار ادا کریں گے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ریلوے سار کے سی ای او ڈاکٹر بشار المالک نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ راستے لاجسٹک حل کا ایک مربوط پیکج ہیں جو سپلائی چینز کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں اور مختلف حالات میں ان کی ساکھ کو بلند کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ راستے نقل و حمل کے مختلف طریقوں کے درمیان انضمام اور متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی پر مبنی ہیں تاکہ سامان کی نقل و حرکت کی روانی اور لاجسٹک آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ راستے علاقائی اور بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے، مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے لاجسٹک کوریڈور کے طور پر سعودی عرب کے کردار کو مستحکم کرنے اور تجارت کی روانی میں مدد دینے میں کردار ادا کرتے ہیں جس سے عالمی لاجسٹک مرکز اور بین الاقوامی تجارتی بہاؤ میں ایک اہم محور کے طور پر مملکت کی حیثیت مستحکم ہوتی ہے۔
یہ راستے ایک ایسے لاجسٹک نظام پر مشتمل ہیں جو خلیج عرب کی بندرگاہوں کو مملکت کے وسطی اور شمالی حصوں سے جوڑتا ہے اور کثیر جہتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے بحیرہ احمر کی بندرگاہوں اور مملکت کے شمال میں واقع ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔
سعودی عرب، کونسے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے؟
یہ نظام زمینی اور ریل نقل و حمل کو یکجا کرتا ہے جس سے سپلائی چینز کی روانی بڑھتی ہے اور مختلف راستوں کے ذریعے سامان کے بہاؤ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rIUmAeW
No comments:
Post a Comment