امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے لیے بری خبر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 7 April 2026

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے لیے بری خبر

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کرنے کی تیاری شروع ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کے لیے بل پیش کر رہی ہیں۔

یاسمین انصاری نے کہا کہ جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے، کسی من مانی کرنے والے صدر یا اس کے قریبی حلقے کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ ہیگستھ نے امریکی فوجی اہلکاروں کو خطرے میں ڈالا اور بار بار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جن میں ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر بمباری اور شہری انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ یہ سب کچھ ان کے مواخذے اور عہدے سے ہٹانے کے لئے کافی ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع کی پریس کانفرنس میں عجیب آواز، سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

ایکسیوس کے مطابق ہیگستھ کی عوامی مقبولیت میں کمی آئی ہے، ہیگستھ ٹرمپ کابینہ کے کم مقبول ترین اراکین میں شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JwMnBWH

No comments:

Post a Comment