ٹرمپ کی گالیوں بھری پوسٹ پر اقوام عالم کا شدید ردعمل، ’’امریکا میں رجیم چینج‘‘ کا مطالبہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 6 April 2026

ٹرمپ کی گالیوں بھری پوسٹ پر اقوام عالم کا شدید ردعمل، ’’امریکا میں رجیم چینج‘‘ کا مطالبہ

واشنگٹن (6 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی رہنماؤں کے لیے غلیظ گالیوں سے بھری پوسٹ پر دنیا حیران امریکا میں رجیم چینج کا مطالبہ کر دیا۔

ایران سے جاری جنگ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا لیکن ٹرمپ کئی بار دعووں کے باوجود نہ ایران سے معاہدہ کر سکے اور نہ ہی آبنائے ہرمز کھلوا سکے۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے ایرانی رہنماؤں کے لیے گالیوں سے بھری ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کی، جس کو دیکھ کر اقوام عالم حیران رہ گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے ان کی مایوسی ظاہر ہو رہی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے ٹرمپ گالیوں سے بھری ایران کو دھمکی آمیز ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے ان دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیا.

انہوں نے کہا کہ ایرانی پلوں، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کے بعد سب سے پہلے متاثر شہری ہوں گے، نہ بجلی، نہ پانی اور حملوں سے بچنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

 

انیئس کالامار کا کہنا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی سلسلہ وار مثال ہے، یہ ہیں ڈونلڈ ٹرمپ جو سپہ سالار ہیں۔

ٹریڈ یونین رہنما ہوورڈ بیکٹ نے کہا کہ ٹرمپ کو اسی آبنائے کا غم ہے جو کچھ دن پہلے ان ہی کے خیال میں امریکا کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی تھی

انہوں نے امریکا میں رجیم چینج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی جنگی جرم ہے، انہیں ہیگ کی عالمی عدالت میں لایا جانا چاہیے۔

سی این این کا پینل بھی امریکی صدر کی پوسٹ پر انگشت بدنداں ہو گیا، سی این این میزبان نے برملا کہا کہ بجلی کے پلانٹ اور انفرااسٹرکچر پر حملے جنگی جرم سمجھے جاتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے رپورٹر زولان نے امریکی صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

عالمی امور کے ماہر بریٹ مک گارک نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے سے ٹرمپ کو ڈیل نہیں ملے گی۔

اسکائی نیوز پر مبصر ٹیرا کنگارلو نے کہا کہ ایسے بیانات سے ٹرمپ کی فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے، ٹرمپ کے اقدامات نے ایران کو اور بھی شیر کر دیا ہے۔ ٹرمپ ہر چیز کو ڈیل کے تناظر میں دیکھتے ہیں جب کہ ، ایرانی قیادت کے لیے موت عظمت کا نشان بن چکی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mHOZIbP

No comments:

Post a Comment