’اس پاگل شخص کو روکیں‘ سابق آئی اے ای اے سربراہ کی ٹرمپ پر سخت تنقید - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 5 April 2026

’اس پاگل شخص کو روکیں‘ سابق آئی اے ای اے سربراہ کی ٹرمپ پر سخت تنقید

ویانا(5 اپریل 2026): ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اقدامات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محمد البرادعی نے خلیجی ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال میں فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں، سابق سربراہ آئی اے ای اے نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کو بروقت نہ روکا گیا تو پورا خطہ "آگ کا گولا” بن سکتا ہے، جس کے اثرات انتہائی تباہ کن ہوں گے۔

انہوں نے بیان میں خلیجی ریاستوں اور عالمی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ اپنی پوری طاقت استعمال کریں اور اس پاگل شخص کو روکیں۔

البرادعی کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بڑے انسانی اور عالمی المیے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے خاموش تماشائی بننے کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/x3EFK6o

No comments:

Post a Comment