پاکستان کا ابھرتا ہوا آٹو سیکٹر، عالمی کمپنیوں کی توجہ اور سرمایہ کاری کا نیا مرکز - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 4 April 2026

پاکستان کا ابھرتا ہوا آٹو سیکٹر، عالمی کمپنیوں کی توجہ اور سرمایہ کاری کا نیا مرکز

اسلام آباد(4 اپریل 2026): پاکستان کا آٹو سیکٹر اس وقت عالمی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، جس کی وجہ سے یہ شعبہ بین الاقوامی کمپنیوں کی توجہ کا خاص مرکز بن چکا ہے۔

حالیہ عرصے میں دنیا کی معروف آٹو کمپنی بی وائی ڈی کی پاکستان آمد کے بعد سے مقامی آٹو انڈسٹری میں عالمی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، لکی موٹر کارپوریشن نے چین کی ایک اور عالمی شہرت یافتہ آٹو کمپنی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز کر دیا ہے، جو ملک میں گاڑیوں کی تیاری کے معیار کو مزید بہتر بنائے گی۔

پاکستان کی آٹو انڈسٹری پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی ایک بڑی مثال جی اے سی گروپ کی شمولیت ہے، جو کہ ‘فورچون 500’ کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

گوانگژو آٹوموبائل گروپ (جی اے سی) نے پاکستان کو ایک انتہائی اہم اور باصلاحیت مارکیٹ قرار دیتے ہوئے یہاں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عالمی شراکت داریاں پاکستان میں الیکٹرک موبیلٹی (بجلی سے چلنے والی گاڑیاں) کے خواب کو حقیقت بنانے اور مقامی صنعت کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

ان معروف غیر ملکی کمپنیوں کی آمد سے نہ صرف پاکستانی آٹو سیکٹر کو تقویت مل رہی ہے بلکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بھی مدد ملے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fKoZpLS

No comments:

Post a Comment